ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راج ناتھ نے سرحدی کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا، مقامی لوگوں سے کی ملاقات

راج ناتھ نے سرحدی کپواڑہ ضلع کا دورہ کیا، مقامی لوگوں سے کی ملاقات

Fri, 08 Jun 2018 22:53:57    S.O. News Service

سرینگر ،8؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے سرحدی ضلع کپواڑہ کا آج دورہ کیا اور وہ سرحدی علاقوں کے قریب مقامی لوگوں سے ملے۔حکام نے یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ سنگھ کے ساتھ جموں و کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او)میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ بھی تھے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ریاست کی اپنی دو روزہ دورے کے دوسرے دن سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور مقامی وفود سے ملاقات کی۔سنگھ ضلع پولیس لائن بھی گئے اور جموں کشمیر پولیس فورس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔سنگھ کل سرینگر پہنچے تھے اور آج وہ جموں کے دورے پر جائیں گے۔محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد راج ناتھ نے حفاظتی انتظام کا جائزہ لیا تھا۔کل جموں و کشمیر میں راج ناتھ نے کہا کہ مرکز نے۔ پتھراؤ میں شامل گمراہ نوجوانوں کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کے مستقبل کے تئیں فکر مند ہیں۔انہوں نے ریاستی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیل کو فروغ دینے کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے علیحدگی پسندوں پر جم کر حملہ بولا۔راج ناتھ نے کہا کہ علیحدگی پسندوں کو وادی کے بچوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنا چاہئے۔


Share: